Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرموسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے، اسلام آباد میں بھی دن کے اوقات میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہاٹ، پشاور اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

ادارے نے کہا کہ محکمہ موسمیات مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور، گجرات، نارووال، سیالکوٹ اور میانوالی میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ صوبہ بلوچستان کوئٹہ، ژوب، بارکھان، سبی، جعفرآباد، نصیرآباد، زیارت، چمن اور پشین میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادارے نے اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ادارے نے کہا کہ صوبے کے جنوبی علاقوں اور بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔