ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے حیران کن پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترحصوں میں آج سے آئندہ چار روز تک موسلادھار بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اور باجوڑ کے ندی نالوں میں طغیانی ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر، مری اورگلیات میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔




















