شہر قائد میں آج رات بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب آج سے کل رات تک شہر میں بارش کا امکان ہے۔
اس دوران مضافات میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔
شہر میں ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
بارش کا سلسلہ 30 مارچ تک جاری رہے گا، اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
شہر میں کچھ مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔




















