Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے عوام کو خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

پنجاب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔