محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق27 یا 28 اپریل سے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق ساحلی علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں جب کہ 27 یا 28 اپریل کو بارشوں کا طاقتور اورطویل سسٹم ملک پراثراندازہوسکتا ہے جو 6 یا 7 مئی تک ملک پر اثرانداز رہے گا۔
بیان کے مطابق ایران کے قریب بحیرہ عرب میں سرکولیشن بھی بنی ہوئی ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے اور پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کاخطرہ ہے جبکہ سندھ کے 80 سے 90 فیصد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں اس سسٹم کے زیراثربارش کا امکان ہے، صوبے کے مختلف مقامات پرآندھی اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔




















