Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دن میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گرم موسم میں محکمہ موسمیات نے شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی نوید کی سنائی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ جرارت 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک رہے گا جبکہ سمندری ہواؤں کے سبب گرمی کی شدت کم محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تاہم 22 جولائی کے بعد شہر میں درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اس دوران فیصل آباد میں 80، گوجرانوالہ 79، مری 49، اوکاڑہ 40، سیالکوٹ (سٹی 29، ایئرپورٹ 03)، چکوال 26، ساہیوال 16، گجرات 8، بہاولنگر، لاہور ایئرپورٹ 6، اسلام آباد (سید پور 5)، قصور3، لیہ، جوہرآباد، اٹک ایک ،مالم جبہ، کاکول 15، بالاکوٹ 9، راولاکوٹ 60 اور گڑھی دوپٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔