کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و معتدل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات تک جاری رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 89ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس دوران شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 99.7 اور سب سے کم صدر میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
اس کے علاوہ گلشن معمار 54، سعدی ٹاؤن 57.6، نارتھ کراچی 50.8، یونیورسٹی روڈ 51.7، اورنگی ٹاؤن 42.6 اور جناح ٹرمینل پر 30.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گلشن حدید 24، اولڈ ایئرپورٹ 22.7، قائڈ آباد 16.5، بیس فیصل 14، ناظم آباد 12.3، کورنگی 7.6، بیس مسرور 7.5، ڈیفنس 6.9 اور کیماڑی 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ناگن چورنگی، یوپی موڑ، سلیم سینٹر، پاور ہاؤس چورنگی اور ملحقہ علاقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہے انہیں کلیئرکیا جارہا ہے، پانی کی تصاویرسوشل میڈیا پر جاری کرنے والے پانی کلیئر ہونے کی بھی تصاویر دیکھ لیں، رات کے اس پہر میں، میری ٹیم اور پیپلزپارٹی کے کارکنان موجود ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















