محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 3 روز کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی لہر بھِ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج رات سے 30 جولائی کے دوران کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور صوابی میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں بھِی بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بھکر، ساہیوال، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش بارش کا امکان ہے جبکہ آج رات اور کل قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور اور مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
علاوہ ازیں سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسی خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان،خانیوال، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اوررحیم یار خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
آج سے 29 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ آندھی، جھکڑ، گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچ سکتا ہے تاہم عوام محفوظ مقامات پر رہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















