شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح و شام کے اوقات کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے جو کہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 3 روز کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی لہر بھِ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 30 جولائی تک کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور صوابی میں بارش کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















