اگست میں بارشوں سے متعلق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اہم پیشگوئی کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ دریائے راوی، چناب اور ستلج کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوں گے۔
پی ڈی ایم اے نے پیشگوئی کی ہے کہ دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں نسبتا درمیانے درجے کی بارشیں ہوں گی جبکہ اگلے 24 گھنٹے میں راولپنڈی ملتان ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ گجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں جبکہ منگلہ ڈیم 84 فیصد اور تربیلا ڈیم 85 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں اور 4 سے 6 اگست کے درمیان دریائے جہلم میں منگلہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی عمران قریشی نے کہا کہ بارشوں اور متوقع سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے اور ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے، موسم اور پانی کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















