Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود؛ بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

ادارے نے کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں، صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔