محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، بٹگرام، شانگلہ، تورغر، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
پنجاب کے علاقہ مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، میانوالی، لاہور، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ ، ٹو بہ ٹیک سنگھ اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ژوب، موسی خیل، سبی، کوہلو، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















