آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی مکمل ابر آلود اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ شام میں بوندا باندی کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں شام میں بوندا باندی کا امکان موجود ہے، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















