Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں سورج سوا نیزے پر آگیا؛ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ماہ ستمبر میں سورج ستم ڈھانے لگا، سندھ کے دیگر حصوں میں سورج سوا نیزے پر آ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی اور پارہ 40 ڈگری سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ ہفتے موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب اوسطاً 75 فیصد رہے گا اور کم رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

خیال رہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع شہید بینظیر آباد، خیر پور اور مٹھی میں پارہ 42 ڈگری سے تجاوز کرگیا جبکہ جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر، میر پور خاص اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر پہنچ گیا اور ساحلی اضلاع بدین اور ٹھٹھہ میں بھی پارہ 36 ڈگری ہوگیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں