شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔
ادارے نے کہا کہ آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















