Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

مون سون جاتے جاتے پلٹ آیا، ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔ کراچی میں کل شام سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ ہورہا ہے جو اگلے تین روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار سے منگل کے دوران بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، میر پور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 17 سے 18 ستمبر کے دوران  سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز، قمبر شہداد کوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں سے قبل مختلف علاقوں میں  تیز آندھی بھی چلے گی جبکہ متوقع بارشوں سے پہلے کراچی میں گرمی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب اوسطا 75 فیصد تک رہے گا تاہم شدید نمی کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں بارشوں سے پہلے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے، ساحلی اضلاع بدین، ٹھٹھہ، سجاول میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری ہوگیا جبکہ مٹھی، میر پور خاص اور چھور سمیت صوبے کے صحرائی علاقوں میں پارہ 36 سے 37 ڈگری تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، سکھر، خیر پور، روہڑی، شہید بینظیر آباد میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا جبکہ حیدرآباد، جامشورو سمیت ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں