شہر قائد میں گزشتہ روز بارش کے باوجود شدید گرمی اور حبس برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے تاہم بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش سے قبل کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد تک رہے گا جس کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں اور مغربی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش سے قبل آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد شہر بھر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















