کراچی: شہر قائد میں گزشتہ دنوں سے گرمی کا پارہ ہائی ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بھی کراچی میں موسم گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آئندہ چند روز تک گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڑ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب اوسطاً 75 فیصد تک رہے گا جبکہ شدید نمی کے باعث گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہواؤں معطل ہیں، تاہم جنوب مغربی سمت سے سست رفتار ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے دیگر اضلاع بھی بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، سکھر، خیر پور، روہڑی، شہید بینظیر آباد میں پارہ 39 سے 42 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، میر پور خاص میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول میں بھی درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے تاہم سندھ بھر میں مطلع صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















