Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بادل کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب ، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 41 ، سبی اور شہید بینظیر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں