محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ‘تیج’ سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان “تیج” عمان سے 270 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور یمن سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ گوادر سے اس کا فاصلہ 1500 کلومیٹر ہے۔
طوفان “تیج” کے مرکز میں 130 سے 140 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی ہے، طوفان کے گرد لہروں کی اونچائی 30 فٹ تک ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیج طوفان چند گھنٹوں میں 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ الغیدہ کے قریب یمن کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
دوسری جانب ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا آٹھواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب “رفتار” ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















