محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ رات کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور ژوب سمیت دیگر شہروں میں برسات کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















