Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

ملک کے بالائی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی، وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مختلف مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم مغربی بلوچستان، جیکب آباد اورفیصل آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں