کراچی میں موسم نے انگڑائی لے لی ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں جس سے شہر قائد میں سردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم تبدیل ہونے لگا ہے، رات اور صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہر کا موسم سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرقائد میں دن کے اوقات میں موسم آج بھی نسبتا گرم رہے گا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب شام میں اوسطاً 40 سے 50 فیصد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 نارٹیکل مائل ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی، وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مختلف مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
بعدازاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم مغربی بلوچستان، جیکب آباد اورفیصل آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















