Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ دالبندین، نوکنڈی اور گردو نواح میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک بالائی اضلاع میں بھی سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صبح کے اوقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں بھی موسم اپنے رنگ بدلنے لگا ہے، درجہ حرارت گرنے سے صبح وشام میں لوگوں کو ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے، وہیں محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو موسم سرما کی بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نومبر کے آخر میں سندھ سمیت کراچی میں بارشوں کا امکان ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ممکن ہے۔

بعدازاں ملک کے بالائی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

رپورٹ کے مطابق ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 06، اسکردو منفی 04، کالام، گلگت، گوپس اور ہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں