Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سردی کی لہر، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی لہر سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ دسمبرسے کراچی میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔