بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اس دوران گلگت بلتستان، چترال اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔




















