محکمہ موسمیات نے کل سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوگا جس سے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔
سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسمِ سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔




















