Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی ایک اور اہم پیشگوئی

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے ایک اور اہم پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی ہلکی با رش/ بوندا باندی کی توقع ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور پشاور میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات اور گردونواح میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بہاولپور ، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ چھائے  رہے گی۔

اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔