محکمہ موسمیات نے شدید سردی سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔
بہا ولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان میں دھند رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ،پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند کا امکان ہے۔




















