آج 2023 کی سب سے طویل ترین رات ہوگی جبکہ دن سب سے مختصر رہا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
آج شہر قائد میں طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا جبکہ غروبِ آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوا یعنی دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پر مبنی تھا جبکہ رات 14 گھنٹے کی ہوگی۔
یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔




















