Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کا اہم اعلان

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش، بوندا باندی اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند  چھائے رہنے کا امکان ہے۔