Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش، بوندا باندی اور بلند پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔