سردی کی شدت میں مزید اضافے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بالائی سندھ میں رات کو دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال میں دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند رہنے کا امکان ہے۔




















