محکمہ موسمیات نے طوفانی بارش اور برفباری سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا۔
جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند، سموگ چھائے رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند ، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔




















