محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کیلئے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، پنجاب کے بیشتر میدانی اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خطہ پوٹھوہار اور بالائی سندھ میں رات کو دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقراررہے گی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورخانیوال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں بھی دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔




















