Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ محمکہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

محمکہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم شدید سرد رہے گا جبکہ بلوچستان کے مغربی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جڑواں شہروں سمیت کئی اضلاع میں شدید دھند رہے گی۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا جبکہ چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہے گی۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم مغربی اضلاع نوشکی، قلات، تربت، چاغی اور نوکنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جیکب آباد، موہنجو داڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہے گی۔