Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام ہوشیار!!! محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھند  چھائے رہے گی تاہم جنوب مغربی بلوچستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش  ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔