کراچی: محکمہ موسمیات نے آج (جمعرات) کو بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج (جمعرات) کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب شہر کے مضافات اور شہر میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سرد ہواؤں کے ڈیرے جاری ہیں، شہر کا آج موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے میزد بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔




















