Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کردیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، ژوب، قلات میں آج وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ موسیٰ خیل، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔