Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی اور مغربی علاقوں میں موسم سرد اور ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج شہر قائد کا موسم خشک اور دھند رہے گی جبکہ حد نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرق کی جانب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان اور زیریں خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں ہلکی بارش و بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں چارسدہ، رشکئی، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہے گی۔