محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں پیر کو دھند رہے گی۔
دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 9 جنوری کو مری اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ مری، گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔




















