Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی، شہری ہوجائیں تیار

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس وقت لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے، جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 177، ڈیفنس میں 343، شملہ پہاڑی کے اطراف 273 ریکارڈ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث کُچھ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، خیبرمیل، تیزگام، علامہ اقبال اور کراچی ایکسپریس تاخیر کاشکار ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پشاور اور گردو نواح میں دھند کا راج ہے، درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 98 فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔