Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں کب سے شروع ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخری ہفتے میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری متوقع ہے۔

اس دوران بالائی سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے اور فروری کے شروع میں گرج چمک کیساتھ بارشیں متوقع ہیں جبکہ 2024 کے انتخابات کے دوران بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔