محکمہ موسمیات کا سردی کی شدت میں اضافے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک میں موسم خشک اورسرد رہا، شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی شدید تررہی ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائی رہی ہے، یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے بھی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسکردو میں درجہ حرارت سب سے کم منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔




















