محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔
سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ میں رات کو بھی دھند رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور، پڈعیدن، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔




















