محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔




















