Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردی اور دھند میں اضافہ؛ بارشیں ہونگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور سردی سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں خشک سردی کی شدت برقرار رہے گی مگر جنوری میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 بیشتر علاقوں میں جنوری بھیگی بھیگی ٹھنڈ کے بغیر گزرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12، اسکردو میں منفی 7، کالام میں منفی 6، گلگت اور استور میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولاکوٹ میں پارہ منفی 4، قلات اور دیر میں منفی 3 جبکہ مری میں منفی ایک سینٹی گریڈ تک گرگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر، اسلام آباد میں ایک، پشاور میں، لاہور میں کم سے کم چار اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

میٹ آفس کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 فیض پور سے رجانہ اور ایم-5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔