Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائی رہے گی۔

خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد راولپنڈی میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کا راج رہا جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں بھی دھند رہنے کی پیشگوئی ہے۔