محکمہ موسمیات نے آج کی موسمی صورتحال کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کردیا
دوسری جانب آج کراچی کی فضائی آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 213 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے اور لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔




















