محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں بارشیں شروع ہونگی۔
چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ رواں ہفتے میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔




















